Maktaba Wahhabi

435 - 532
یہ متقیوں کے اوصاف کریمانہ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ ایسے باغات میں داخل کرے گا جن میں ہمہ قسم کے درخت اورمیوہ جات ہوں گے اور بہتے چشمے ہوں گے جن سے وہ باغات سیراب ہوں گے اور ان باغات سے اللہ کے تقویٰ شعار بندے سیراب و شکم سیر ہوں گے[1]۔ یہ متقیوں کے اوصاف کے چند نمونے اور مثالیں ہیں ورنہ کتاب و سنت میں ان کے اوصاف بکثرت موجود ہیں۔ چوتھا مسلک:تقویٰ کے ثمرات: تقویٰ کے کچھ ثمرات ہیں جو تقویٰ شعار شخص کو دنیا و آخرت میں حاصل ہوں گے اور ان ثمرات کے حصول کی پیش رفت متقیوں کے اوصاف پر کار بند ہونے کے اعتبار سے ہوگی‘ ان میں سے بطور شمار نہیں بطور مثال چند ثمرات حسب ذیل ہیں: (1)قرآن کریم سے استفادہ اور ہدایتِ ارشاد و توفیق سے سرفراز ی:اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿الم(١)ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ(٢)﴾[2]۔ الم،اس کتاب کے(اللہ کی کتاب ہونے)میں کوئی شک نہیں‘ پرہیز گاروں کو راہ دکھانے والی ہے۔ (2)متقیوں کو اللہ کی معیت: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ(١٩٤)﴾[3]۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ(١٢٨)﴾[4]۔
Flag Counter