Maktaba Wahhabi

313 - 532
چھٹا مبحث: سنت کا نور اور بدعت کی تاریکیاں پہلا مطلب:سنت کا نور پہلا مسلک:سنت کا مفہوم: سنت کے کچھ اہل(متبع اور پیروکار)ہیں،اور ان کا ایک مخصوص عقیدہ ہے،نیز وہ حق پر متفق ہیں۔لہٰذا مناسب ہے کہ سب سے پہلے میں’’عقیدۃ أہل السنۃ والجماعۃ ‘‘میں شامل تینوں الفاظ کی تشریح کردوں۔ اولاً:عقیدہ کا لغوی و اصطلاحی مفہوم: عقیدہ کا لغوی مفہوم:لفظ ’’عقیدہ‘‘ ’’عقد‘‘ سے ماخوذ ہے،جسکے معنی باندھنے،اور مضبوط گرہ لگانے کے ہیں،اور اسی سے پختگی و پیوستگی،جماؤ اور ہم آہنگی بھی ہے،عربی زبان میں کہا جاتا ہے’’عقد الحبل یعقدہ‘‘ یعنی رسی کو مضبوطی کے ساتھ باندھا،اسی طرح کہا جاتاہے’’عقد العھد والبیع‘‘ یعنی پختہ عہد وپیمان اور خرید وفروخت کا معاملہ کیا،نیز کہاجاتا ہے’’عقد الإزار‘‘ یعنی ازار کو اچھی طرح کسا،اور ’’العقد‘‘(باندھنا)’’الحل‘‘(کھولنا)کی ضد ہے [1]۔ عقیدہ کا اصطلاحی مفہوم:عقیدہ ایسے پختہ ایمان اورقطعی حکم اور فیصلہ کا نام ہے جس میں شک کی گنجائش نہ ہو،چنانچہ جس پر انسان ایمان رکھتا اور اس پر اپنے قلب وضمیر سے پوری طرح مطمئن ہوتا،نیز اسے لائق اتباع دین و مذہب سمجھتا ہے وہی اس کا عقیدہ کہلاتا ہے۔اب اگر یہ پختہ ایمان اور مستحکم فیصلہ صحیح ہوگا تو
Flag Counter