Maktaba Wahhabi

312 - 532
(13)نفاق اکبر کا مرتکب اگر اپنا کفر ظاہر کردے تو وہ اس کے اور مومنوں کے درمیان عداوت و دشمنی واجب کردے گا،چنانچہ وہ اس سے کوئی دوستی نہ رکھیں گے خواہ کوئی قریب ترین شخص ہی کیوں نہ ہو،اور اگر اپنا کفر ظاہر نہ کرے تو اس کے ظاہر پر عمل کیا جائے گا ‘ باطن کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپردہے۔ (14)نفاق اصغر ‘ جو کہ عملی نفاق ہے ایمان میں کمی اور کمزوری پیدا کرتا ہے اور اس کا مرتکب اللہ تعالیٰ کے عذاب کے خطرہ میں ہوتا ہے۔ (15)نفاق اصغر کا مرتکب اس خطرہ میں ہوتا ہے کہ اس کا یہ نفاق اسے نفاق اکبر تک نہ پہنچادے۔ ہم اللہ کے غیظ و غضب اور نفاق کی تمام چھوٹی بڑی قسموں سے اس کی پناہ چاہتے ہیں اور اس سے عفو درگزر اوردنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرتے ہیں۔
Flag Counter