Maktaba Wahhabi

157 - 532
کرتا،بلکہ ریاء کاری اور دنیا طلبی صرف اسی عمل کو ضائع کرتی ہے جس میں وہ پائی جائے۔ 4- شرک اکبر خون ومال کو حلال کردیتا ہے،جبکہ شرک اصغر کا معاملہ ایسا نہیں[1]۔ 5 - شرک اکبر مشرک اور مومنوں کے درمیان دشمنی و عداوت کو واجب کر دیتا ہے،چنانچہ مومنوں کے لئے مشرک سے دوستی رکھنا جائز نہیں خواہ وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو،رہا شرک اصغر تو وہ مطلق طور پر دوستی رکھنے سے منع نہیں کرتا،بلکہ شرک اصغر کے مرتکب سے اس قدر محبت کی جائے گی جس قدر اس میں تو حید ہوگی،اور اس سے اس قدر دشمنی اور بغض رکھاجائے گا جس قدر اس میں شرک اصغر ہوگا [2]۔ ساتواں مسلک:شرک کے آثار ونقصانات: شرک کے بڑے خطرناک آثار،عظیم مفاسد اور ہلاکت انگیز نقصانات ہیں،ان میں سے چند نقصانات مختصراً اور اجمالاً درج ذیل ہیں: 1- دنیا وآخرت کی برائی شرک کے آثار ونقصانات میں سے ہے۔ 2- شرک ہی دنیا و آخرت میں مصائب کا عظیم ترین سبب ہے۔ 3- شرک دنیا و آخرت میں خوف کا سبب ہے اور امن و امان کو عنقا بنادیتا ہے۔ 4- مشرک دنیا و آخرت میں ضلالت وگمراہی کا شکار ہو تا ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَنْ یُشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالاً بَعِیْداً[3]۔ اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرے وہ بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا۔ 5- اگر شرک اکبر کا مرتکب بغیر توبہ کئے ہوئے مرگیاتو اللہ تعالیٰ اس کی بخشش نہیں فرمائے گا،ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ أَنْ یُّشْرَکَ بِہِ وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذَلِکَ لِمَنْ یَّشَائُ،وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ
Flag Counter