Maktaba Wahhabi

306 - 532
36- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فیصلہ نہیں لیتے۔ 37- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ سے اپنے دلوں میں حرج اور تنگی محسوس کرتے ہیں۔ 38- جہاد سے مسلمانوں کی ہمت پست کرتے ہیں۔ 39- اللہ کی رحمت سے مایوس ہوتے ہیں اور اللہ کی مدد سے ان کی امید منقطع ہو تی ہے۔ 40- جہاد سے دنیا چاہتے ہیں‘ اور جب اس سے مایوس ہوتے ہیں تو پیچھے ہٹ(مُکر)جاتے ہیں۔ 41- جھگڑے اور تکرار میں گالی گلوچ اور بیہودہ گوئی سے کام لیتے ہیں۔ 42- اسلام ‘ مسلمان اور اسلامی نام رکھنے سے خفیہ طور پر محاربہ(جنگ)کرتے ہیں۔ 43- انہیں صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر دامن گیر ہوتی ہے۔ 44- دروغ گوئی اور حقائق کو توڑ مروڑ کرکے مخلص علماء پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔ 45- لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اسلام کے متعلق شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں۔ 46- دین اسلام کے مددگاروں سے بغض رکھتے ہیں۔ 47- بات چیت میں جھوٹ بولتے ہیں۔ 48- اللہ ‘ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنوں کی خیانت کرتے ہیں۔ 49- وعدہ خلافی کرتے ہیں۔ 50- ہر منافق کے دو رخ ہوا کرتے ہیں،ایک رخ مومنوں کے لئے ہوتا ہے اور دوسرا دشمنان اسلام کے لئے۔ 51- یہ لوگ نفع بخش چیزیں نہ سنتے ہیں ‘نہ سمجھتے ہیں اور نہ ہی اللہ کی قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ 52- منافق بات شروع کرنے سے پہلے ہی قسم کھا لیتا ہے‘ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کی بات پر مومنوں کے دل مطمئن نہ ہوں گے۔
Flag Counter