Maktaba Wahhabi

305 - 532
15- جب نماز میں کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی اورسستی سے کھڑے ہوتے ہیں۔ 16- لوگوں کو دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں۔ 17- اللہ کا برائے نام ذکرکرتے ہیں۔ 18- کافروں اور مومنوں کے درمیان حیران و پریشان ہیں۔ 19- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کفر کرتے ہیں۔ 20- منافقین ہی فاسق و بدکار ہیں۔ 21- اللہ کی راہ میں بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں۔ 22- منافقین آپس میں ایک دوسرے کی سرپرستی کرتے ہیں۔ 23- اپنا ہاتھ سمیٹتے ہیں ‘چنانچہ خیر کی راہوں میں خرچ نہیں کرتے۔ 24- برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں۔ 25- انھوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ عز وجل نے بھی انہیں بھلا دیا۔ 26- دل کھول کر صدقہ کرنے والے مومنوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔ 27- نمازوں کو ان کے اوقات سے موخر کرتے ہیں۔ 28- چونچ مارنے کی طرح نماز پڑھتے ہیں اور اس میں اللہ کا برائے نام ذکر کرتے ہیں۔ 29- منافقوں پر سب سے بوجھل اور شاق عشاء اور فجرکی نمازیں ہیں۔ 30- نماز باجماعت سے پیچھے رہتے ہیں۔ 31- ان کے دل سخت اور ان کی عقلیں ناقص ہیں۔ 32- ان لوگوں نے اسلام کو بحیثیت دین پسند نہ کیا۔ 33- یہ لوگ دین کی صرف وہی باتیں لیتے ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوتی ہیں۔ 34- جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے۔ 35- امن کی حالت میں بہادری ظاہر کرتے ہیں اور جنگ میں بزدل ہوتے ہیں۔
Flag Counter