Maktaba Wahhabi

449 - 532
نیز اللہ کا ارشاد ہے: ﴿وَهَـٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ(١٥٥)[1]۔ یہ ایک بابرکت کتاب ہے لہٰذا اسی کی اتباع کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ (16)ولایت الٰہی سے سرفرازی:تقویٰ اللہ عزوجل کی ولایت سے سرفرازی عطا کرتا ہے: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ(٣٤)[2]۔ بیشک اس(مسجد حرام)کے اولیاء(دیکھ ریکھ کرنے والے)تو حقیقت میں متقی حضرات ہی ہیں لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَإِنَّ الظَّالِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۖ وَاللّٰهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ(١٩)[3]۔ بیشک ظالم لوگ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اللہ متقیوں کا دوست ہے۔ (17)تمیز حق وباطل کی توفیق:تقویٰ‘ متقی کو حق وباطل کے درمیان فرق کرنے کی توفیق عطاکرتا ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَتَّقُوا اللّٰهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ(٢٩)[4]۔ اے ایمان والو! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہوگے تو اللہ تعالیٰ تم کو ایک فیصلہ کی چیز دے گا اور تم سے تمہارے گناہ دور کردے گا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے(اس آیت کریمہ میں)بیان فرمایا کہ جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا اسے چار عظیم
Flag Counter