Maktaba Wahhabi

285 - 532
ان آیتوں میں مومنوں کے حسب ذیل اوصاف ہیں: 1- نماز میں خشوع و خضوع اور اللہ عز وجل کے سامنے دل کے ساتھ حاضری۔ 2- لا یعنی اور فضول چیزوں سے اجتناب،کیونکہ ان سے اعراض کرنے والاحرام چیزوں سے بدرجۂ اولیٰ اجتناب کرے گا۔ 3- مالوں کی زکاۃ کی ادائیگی،اور برے اخلاق سے اجتناب کرکے نفس کواخلاقی گندگیوں سے صاف ستھرا کرنا۔ 4- شرمگاہوں کو زناکاری سے محفوظ رکھنا نیززناکاری کے اسباب جیسے نظر(دیکھنا)‘ تنہائی اور چھونے وغیرہ سے اجتناب کرنا۔ 5- امانتوں کی حفاظت کرنا‘ خواہ وہ اللہ کے حقوق سے متعلق ہوں یا بندوں کے حقوق سے،آیت کریمہ دونوں کو عام ہے۔ 6- بندے اور اللہ کے درمیان نیز بندے اور انسانوں کے درمیان کئے گئے وعدوں اور عہد و پیمان کی حفاظت کرنا۔ 7- تمام ارکان‘ شروط اور واجبات و مستحبات کے ساتھ نماز کی پابندی کرنا۔ اللہ کی کتاب قرآن کریم میں ان کے علاوہ مومنوں کے اور بھی اوصاف موجود ہیں۔ میں اللہ عز وجل سے دعا گو ہوں کہ وہ مجھے اور تمام مسلمانوں کو ان اوصاف کریمانہ سے متصف ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
Flag Counter