Maktaba Wahhabi

284 - 532
5- طلب علم،حج،عمرہ،جہاد،قرابت داروں کے ساتھ صلہ رحمی کے لئے سفر کرنا اور اسی طرح کے دیگر کام جیسے مشروع نفلی روزے رکھنا۔ 6- رکوع و سجود والی نمازیں کثرت سے پڑھنا۔ 7- بھلائی کا حکم دینا،اس میں تمام واجب و مستحب اعمال شامل ہیں۔ 8- برائی سے منع کرنا،اس میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے منع کردہ تمام امور داخل ہیں۔ 9- اللہ کی جانب سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کردہ حدود ‘ نیز کونسی چیزیں اوامر ‘نواہی اور احکام میں داخل ہیں اور کونسی نہیں داخل ہیں ‘ ان کا علم حاصل کرنا،اہل ایمان ان پر عمل کرنے اور ان سے باز رہنے کے اعتبار سے اس کا التزام کرنے والے ہیں۔ چہارم:اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ(١)الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ(٢)وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ(٣)وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ(٤)وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ(٥)إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ(٦)فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ(٧)وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ(٨)وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ(٩)أُولَـٰئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ(١٠)الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ(١١)﴾[1]۔ یقینا ایمان والوں نے فلاح حاصل کرلی۔جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں۔اورجو بیہودہ چیزوں سے اعراض کرتے ہیں۔اور جو زکاۃ ادا کرنے والے ہیں۔اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔سوائے اپنی بیویوں اور باندیوں کے کہ یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں۔جو اس کے سوا اور کچھ چاہیں وہی حد سے تجاوزکرنے والے ہیں۔اور جو اپنی امانتوں اور وعدوں کا خیال کرنے والے ہیں۔اور جو اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں۔یہی لوگ وارث ہیں۔جوجنت الفردوس کے وارث ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔
Flag Counter