Maktaba Wahhabi

200 - 532
کر دیں،لالچ کے ذبح کرنے کو اس بات کا یقینی علم آسان اور سہل بنا دیتا ہے کہ لالچ کی جانے والی ہر چیز کا خزانہ اللہ واحد ہی کے ہاتھ میں ہے‘ نہ اللہ کے علاوہ کوئی اس کا مالک ہے نہ اس کے سوا کوئی بندہ اس میں سے کچھ عطاکرسکتا ہے[1]۔ (15)اخلاص کے فوائد وثمرات اور دنیا و آخرت میں اس کے نیک انجام کی معرفت حاصل کرنا‘ان ثمرات میں سے یہ بھی ہے کہ اخلاص امت کی نصرت‘ اللہ کے عذاب سے نجات‘ دنیا و آخرت میں منازل ودرجات کی بلندی‘ دنیا میں گمراہی سے حفاظت‘ اللہ عز وجل کی اور اہل ارض و سماء کی بندہ سے محبت سے شرفیابی‘ نیک نامی‘ دنیا وآخرت کی مصیبتوں سے نجات‘ نیک بختی اور توفیق الٰہی کا احساس وشعور اور اس سے اطمینان‘ پریشانیوں اور دشواریوں کے برداشت کی قوت‘ دلوں میں ایمان کی آرائش و زیبائش‘ دعا کی قبولیت‘ نیز قبر میں نعمت اور خوشی کی بشارت کا سبب ہے،اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی توفیق دینے والا ہے[2]۔ لہٰذا جس مسلمان کو اللہ کی خوشنودی ‘اپنی نجات کی طلب اور اللہ کی محبت کی چاہت ہو اسے چا ہئے کہ اخلاص کے حصول اور ریاکاری سے بچنے کی بھر پورکوشش کرے،میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ مجھے‘ آپ کو‘ مسلمانوں کے تمام دعاۃ و مبلغین اور ان کے ائمہ کو نیز عام لوگوں کو اس خطرناک مصیبت سے محفوظ رکھے۔(آمین)ولا حول ولا قوۃ الا باللّٰه العلی العظیم۔
Flag Counter