Maktaba Wahhabi

522 - 532
تہس نہس کرکے رکھ دیا،یہاں تک کہ وہ قیامت تک کی تمام قوموں کے لئے عبرت و نصیحت بن کر رہ گئے؟ کس چیز نے قوم ثمود پر چیخ بھیجی جس نے ان کے جسموں کے اندر ہی ان کے دلوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے رکھ دیا اور ان کا نام و نشان تک بھی باقی نہ رہا؟ کس چیز نے اغلام بازی میں ملوث بستیوں کو اٹھایا یہاں تک کہ ان کے کتوں کی آواز فرشتوں نے سنی اور پھر انہیں پلٹ کر تہ و بالا کردیا اور سب کے سب ہلاک و برباد ہو گئے،پھر ان پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسائی‘ اور انہیں بیک وقت کئی ایسی سزائیں دیں جسے ان کے علاوہ کسی اور قوم کو نہ دی،ان کی روش پر چلنے والوں کا بھی وہی حشر ہوگا،یہ چیز ظالموں سے کچھ دور نہیں؟ قوم شعیب(علیہ السلام)پر سایوں کی شکل میں بادل کا عذاب کس نے بھیجا ‘ اور جب بادل عین ان کے سروں کے بالمقابل ہوا تو دہکتی آگ کی شکل میں ان پر برس پڑا؟ کس چیز نے فرعون اور اس کی قوم کو سمندر میں غرقاب کیا‘ پھر ان کی روحیں جہنم میں منتقل کردی گئیں،چنانچہ جسم غرقاب ہوئے اور روحیں جہنم رسید!! قارون کو اس کے گھر‘ مال و دولت اور اہل و عیال سمیت کس چیز نے زمین میں دھنسا دیا؟ نوح علیہ السلام کے بعد کی قوموں کو کس چیز نے طرح طرح کے عذاب سے دوچار کرکے پوری طرح تباہ و برباد کردیا؟ صاحب یٰسین کی قوم کو کس چیز نے چیخ کے عذاب سے دوچار کیا ‘ جس کے نتیجہ میں سب کے سب بجھی ہوئی آگ کی مانند ہوگئے،کسی کا نام و نشان تک باقی نہ رہا؟[1]۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مذکورہ تمام قوموں اور بستیوں کو جن چیزوں سے دوچار ہونا پڑا اور جس چیز نے انہیں ہلاک و برباد کیا وہ ان کے گناہوں کا خمیازہ ہی تھا۔ (51/2)نعمتوں کا زوال،چنانچہ گناہ تمام قسم کی نعمتوں کو زائل کردیتے ہیں،کیونکہ اللہ کی نعمتوں پر شکریہ سے ان میں بڑھوتری اور اضافہ ہوتا ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ ۖ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ(٧)[2]۔
Flag Counter