Maktaba Wahhabi

318 - 532
اور ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’لاتزال طائفۃ من أمتي ظاھرین علی الحق لایضرھم من خذلھم،حتی یأتي أمراللّٰه وھم کذلک‘‘[1]۔ میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پر غالب رہے گی،ان کی مددسے ہاتھ کھینچنے والے انہیں کوئی ضرر نہ پہنچا سکیں گے،یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے گا اور وہ ویسے ہی غالب رہیں گے۔ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح کی روایت مروی ہے[2]۔ (4)اہل سنت وجماعت کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرمضبوطی سے قائم اور سابقین اولین مہاجرین وانصار رضی اللہ عنہم کے عقیدہ ومنہج پر گا مزن ہیں،اسی لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بابت فرمایا: ’’ما أنا علیہ وأصحابي‘‘[3]۔ یعنی اہل سنت وجماعت وہ لوگ ہیں جو میرے اور میرے صحابہ کے منہج پر قائم ہیں۔ (5)اہل سنت وجماعت ہی وہ بہترین نمونہ ہیں جو راہ حق کی رہنمائی کرتے ہیں اور خود بھی اس پر عمل پیرا ہیں،ایوب سختیانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ إن من سعادۃ الحدث [4] والأعجمي أن یوفقھما اللّٰه لعالم من أھل السنۃ‘‘[5]۔ کسی عامی اور عجمی کے لئے باعث سعادت ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اہل سنت کے کسی عالم(سے ملاقات اور استفادہ)کی توفیق عطا فرمادے۔
Flag Counter