Maktaba Wahhabi

159 - 532
نیز اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّہُ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَمَأْوَاہُ النَّارُ،وَمَا لِلظَّالِمِیْنَ مِنْ أَنْصَارٍ[1]۔ بے شک جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے اس پر اللہ نے جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے،اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہوگا۔ 8- شرک اکبر کا مرتکب ہمیشہ ہمیش جہنم میں رہے گا،اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ أَھْلِ الْکِتَابِ وَالْمُشْرِکِیْنَ فِيْ نَارِ جَھَنَّمَ خَالِدِیْنَ فِیْھَا أُوْلٰئِکَ ھُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ[2]۔ بے شک اہل کتاب کے کفار ومشرکین جہنم میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے،یہ مخلوق کے سب سے بدترین لوگ ہیں۔ 9- شرک سب سے بڑا ظلم اور جھوٹ ہے،لقمان کی بات جو انہوں نے اپنے بیٹے سے کہی تھی،اس کو نقل کرتے ہوئے اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ﴿یٰبُنَيَّ لَا تُشْرِکْ بِاللّٰہِ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ[3]۔ اے میرے بیٹے! اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا،یقینا شرک سب سے بڑا ظلم ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدِ افْتَرَیٰ إِثْماً عَظِیْماً[4]۔ اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بہتان باندھا۔ 10- اللہ عز وجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین سے بری ہیں،اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے:
Flag Counter