Maktaba Wahhabi

215 - 532
اللہ سلامتی کے گھر(جنت)کی طرف بلاتا ہے اور وہ جسے چاہتا ہے صراط مستقیم کی رہنمائی فرماتاہے۔ 19- جو شخص اسلام کو اپنا دین مان کر راضی وخوش ہوجاتا ہے اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں راضی فرماتا ہے،چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے: ’’من قال حین یمسي وحین یصبح:رضیت باللّٰه رباً،وبالإسلام دیناً،وبمحمد صلی اللّٰه علیہ وسلم نبیاً ثلاث مراتٍ إلا کان حقاً علی اللّٰه أن یرضیہ‘‘[1]۔ جو شخص صبح کے وقت اورشام کے وقت(تین مرتبہ)کہتا ہے: ’’رضیت باللّٰه رباً،وبالاسلام دیناً،وبمحمد صلی اللّٰه علیہ وسلم نبیاً‘‘ (میں اللہ کو اپنا رب مان کر،اسلام کو اپنادین مان کر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کواپنا نبی مان کر راضی و خوش ہوگیا) تو اس کااللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ وہ اسے راضی و خوش کردے۔ 20- اسلام ہی وہ دین ہے جس کی اللہ نے تکمیل فرمائی ہے اور اسے پسند فرمایا ہے،اور اسے(قیامت تک کے لئے)آخری دین قرار دیا ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا[2]۔ آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور اسلام کو تمہارے لئے بحیثیت دین پسند کرلیا۔ 21- اسلام ہر خیرو بھلائی کا حکم دیتا ہے اور ہر طرح کی برائی اور نقصان سے منع کرتا ہے،چنانچہ ایسی کوئی چھوٹی یا بڑی مصلحت اور کوئی ایسی بھلائی نہیں ہے جس کی طرف اسلام نے رہنمائی نہ کی ہو،اور نہ ہی کوئی
Flag Counter