Maktaba Wahhabi

216 - 532
ایسی برائی ہے جس سے اسلام نے خبردار نہ کیا ہو،چنانچہ اسلام اللہ کی توحید اور اس پر ایمان لانے کا حکم دیتا ہے،علم ومعرفت کی رغبت دلاتا ہے،عدل وانصاف اور اقوال وافعال میں راست گوئی نیز نیکی ‘ صلہ رحمی اور قرابت داروں ‘ہمسایوں ‘ دوستوں اور تمام مخلوق کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیتا ہے اور جھوٹ‘ ظلم ‘ سخت دلی‘ نافرمانی‘ بخیلی اور بد خلقی سے منع کرتاہے،وفا شعاری کا حکم دیتا ہے اور دھوکہ اور خیانت سے منع کرتا ہے،خیرخواہی‘ اجتماعیت‘ باہمی الفت و محبت اورنیک کاموں میں خرچ کرنے کا حکم دیتا ہے اور ظلم و زیادتی‘ بغض و کینہ‘ فرقہ بندی‘ برے معاملات اور باطل طریقہ سے مال کھانے سے منع کرتا ہے،حقوق کی ادائیگی کا حکم دیتا ہے اور حقوق غصب کرنے سے منع کرتا ہے،اسی طرح ہر اس چیز کا حکم دیتا ہے جو شریعت ‘ عقل اور فطرت ہر اعتبار سے عمدہ‘ بھلی‘ نفع بخش اور بہتر ہوتی ہے اور ہر اس چیز سے منع کرتا ہے جو شریعت ‘ عقل اور فطرت ہر اعتبار سے بری اور گندی ہوتی ہے،نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں باہمی تعاون کا حکم دیتا ہے اور گناہ اور دشمنی کے کاموں میں تعاون کرنے نیز مخلوق سے لو لگانے اورمحض ان کی رضا کے لئے عمل کرنے سے منع کرتا ہے،اسی طرح اسلام اللہ واحد کی عبادت کا حکم دیتا ہے،دین ‘ نفس‘ عزت وآبرو‘ عقل اور مال کی حفاظت کرتا ہے،یہ دین ہر زمانہ‘ ہرخطہ اور ہر امت کے لئے لائق اور مناسب ہے،اس دین کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو کمال انسانی کے ہر وصف میں مخلوق میں سب سے اعلیٰ ہیں اور اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوری مخلوق کے سردارہیں[1]۔ 22- اسلام کچھ عظیم اور نمایاں خصوصیات کا حامل ہے،ان میں سے چند خصوصیات حسب ذیل ہیں: (الف)دین اسلام اللہ کی جانب سے ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ(٣)إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ(٤)[2]۔ وہ اپنی من مانی کچھ نہیں کہتے۔بلاشبہہ وہ اتاری گئی وحی ہوا کرتی ہے۔ (ب)اسلام زندگی کے تمام شعبہ جات اور انسانی سلوک پر مکمل طور پر محیط ہے۔
Flag Counter