Maktaba Wahhabi

520 - 532
ذیل ہیں: (48/1)ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’لأعلمن أقواماً من أمتي یأتون یوم القیامۃ بحسناتٍ أمثال جبال تھامۃ بیضاً،فیجعلھا اللّٰه عز وجل ھبائً منثوراً‘‘ قال ثوبان رضی اللّٰه عنہ:یارسول اللّٰه صفھم لنا،جلھم لنا،أن لانکون منھم ونحن لا نعلم،قال:’’أما إنھم إخوانکم ومن جلدتکم ویأخذون من اللیل کما تأخذون،ولکنھم أقوام إذا خلوا بمحارم اللّٰه انتھکوھا‘‘[1]۔ میں اپنی امت کے کچھ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو قیامت کے دن تہامہ کے پہاڑوں کے مثل سفید نیکیاں لے کر آئیں گے،تو اللہ عزوجل انہیں بکھرے ہوئے ذرات کے مثل بنادے گا،ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں ان کا وصف بتا دیجئے اور ان کی حالت ذرا واضح کر دیجئے تاکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ بے شعوری میں ہم بھی انہی میں سے ہوجائیں،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:خبردار! یہ تمہارے ہی بھائی ہوں گے اور تمہاری ہی قوم و نسل کے ہوں گے اور جس طرح تم رات میں عبادت کرتے ہو یہ بھی کریں گے،لیکن یہ ایسے لوگ ہوں گے کہ جب تنہائی میں ہوں گے تو اللہ کی حرمتوں کو پامال کریں گے۔ میں کہتاہوں:شاید ان لوگوں نے اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال سمجھا ہوگا،یا کوئی ایسا عمل کیا ہوگا جو انہیں دین اسلام سے خارج کر دے،یا ان کے قرض خواہ ہوں گے جنھیں یہ ساری نیکیاں اٹھا کر دے دی جائیں گی،واللّٰه عزوجل اعلم۔ (49/2)ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أتدرون من المفلس؟‘‘ قالوا:المفلس فینا من لا درھم لہ ولا متاع۔فقال:’’إن المفلس من أمتي یأتي یوم القیامۃ بصلاۃ،وصیام،وزکاۃ،ویأتي قد شتم ھذا،وقذف ھذا،وأکل مال ھذا،وسفک دم ھذا،وضرب ھذا،فیعطی ھذا من حسناتہ،وھذا من حسناتہ،فإن فنیت
Flag Counter