Maktaba Wahhabi

335 - 532
تعلق نہیں،بس ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالہ ہے،پھروہ ان کو ان کا کیا ہوابتلا دے گا۔ یہ اس امت کے خواہش پرست،گمراہ اور بدعتی لوگ ہیں[1]۔ (5)اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ(٣١)مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ(٣٢)﴾[2]۔ اور مشرکین میں سے نہ ہو جاؤ،ان لوگوں میں سے جنھوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیااور خود بھی گروہ گروہ ہوگئے،ہر گروہ اس چیز پر جو اس کے پاس ہے مگن ہے۔ (6)ارشادربانی ہے: ﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ(٦٣)﴾[3]۔ سنو جو لوگ حکم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرتے ہیں انھیں ڈرتے رہنا چاہیے کہ کہیں ان پرزبردست آفت نہ آپڑے یاانھیں دردناک عذاب نہ پہونچے۔ (7)نیز اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَىٰ أَن يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّن فَوْقِكُمْ أَوْ مِن تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا﴾[4]۔ آپ کہئے کہ اس پر بھی وہی قادرہے کہ تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے بھیج دے یا تمہارے پاؤں تلے سے،یا کہ تم کو گروہ گروہ کرکے سب کو بھڑا دے۔ (8)نیزارشاد فرمایا:
Flag Counter