Maktaba Wahhabi

290 - 532
آپ سے بغض رکھے‘ یا آپ کی اطاعت کے واجب ہونے کا عقیدہ نہ رکھے‘ یا آپ کے دین کی پستی سے خوش ہو‘ یا آپ کے دین کا غلبہ اسے نہ بھائے اور اسی طرح کے دیگر امور جن کا مرتکب اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن ہی قرار پاتا ہے۔ یہ چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں موجود تھی اور آپ کے بعد بھی باقی رہی،بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد یہ چیز آپ کے عہد مسعود کی بہ نسبت کہیں زیادہ پائی گئی [1]۔ امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’۔۔۔۔رہا نفاق اعتقادی تو اس کی چھ قسمیں ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی بعض چیزوں کی تکذیب،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض و نفرت،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین سے نفرت،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی پستی سے خوشی،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے غلبہ سے کراہت محسوس کرنا،چنانچہ ان چھ قسموں(میں سے کسی ایک)کا مرتکب جہنم کی سب سے نچلی تہ والوں میں سے ہوگا[2]۔ ان دونوں اماموں(ابن تیمیہ و محمد بن عبد الوہاب رحمہما اللہ)کی ذکر کردہ تفصیلات سے نفاق اکبر کی درج ذیل قسمیں یا نشانیاں معلوم ہوئیں: 1- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب۔ 2- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی بعض چیزوں کی تکذیب۔ 3- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض و نفرت۔ 4- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی بعض چیزوں سے نفرت۔ 5- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی پستی سے خوشی۔ 6- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے غلبہ سے کراہت و ناپسندیدگی۔ 7- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن باتوں کی خبر دی ہے ان میں آپ کی تصدیق کے واجب ہونے کا عقیدہ نہ
Flag Counter