Maktaba Wahhabi

291 - 532
رکھنا۔ 8- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن باتوں کا حکم دیا ہے ان میں آپ کی اطاعت کے واجب ہونے کا عقیدہ نہ رکھنا۔ ان کے علاوہ وہ سارے اعمال جن کے ملت اسلام سے خارج کرنے والے نفاق اکبر ہونے پر کتاب و سنت دلالت کرتے ہیں[1]۔ دوم:نفاق اصغر(چھوٹا نفاق): یہ عملی نفاق ہے،وہ اس طرح سے کہ کوئی انسان علانیہ(سامنے)نیکی ظاہر کرے اور اس کے خلاف پوشیدہ رکھے،اس نفاق کی اصل حضرات عبد اللہ بن عمر اور عائشہ رضی اللہ عنہم کی حدیث کی طرف لوٹتی ہے،اس نفاق کی پانچ قسمیں ہیں: (1) آدمی کسی سے کوئی بات کہے جس کی وہ تصدیق کر لے‘ جب کہ وہ اس سے جھوٹ کہہ رہا ہو۔ (2) جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور اس کی دو قسمیں ہیں: الف- یہ کہ وعدہ کرتے وقت ہی اس کی نیت وعدہ پورا کرنے کی نہ ہو‘ یہ وعدہ خلافی کی بدترین قسم ہے،اور اگر یہ کہے کہ میں ان شاء اللہ ایسا کروں گا جب کہ اس کی نیت نہ کرنے کی ہو،تو امام اوزاعی کے قول کے مطابق(بیک وقت)جھوٹ اور وعدہ خلافی دونوں ہوگی۔ ب - یہ کہ وعدہ کرے اور اس کی نیت(ابتدا ء ً)وعدہ پورا کرنے کی ہو‘ پھر کسی وجہ سے بلا کسی عذر کے وعدہ خلافی کر جائے۔ (3) جب جھگڑا تکرار کرے تو بیہودہ گوئی سے کام لے،یعنی قصداً حق سے نکل جائے یہاں تک کہ حق باطل اور باطل حق ہوجائے،یہ دروغ گوئی پر آمادہ کرنے والی شئے ہے۔ (4) جب معاہدہ کرے تو دھوکہ دے اور عہد پورا نہ کرے،خواہ مسلمانوں سے ہو یا غیر مسلموں سے،دھوکہ ہر عہد و پیمان میں حرام ہے‘ اگر چہ معاہد(جس فریق کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے)کافر ہی کیوں نہ ہو۔
Flag Counter