Maktaba Wahhabi

273 - 532
(23)ایمان‘ اہل ایمان پر دشمنون کے غلبہ و تسلط کو روکتا ہے،اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَلَن يَجْعَلَ اللّٰهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا(١٤١)﴾[1]۔ اور اللہ تعالیٰ کافروں کو مومنوں پر ہرگز راہ(غلبہ و تسلط)نہ دے گا۔ (24)مکمل امن و سکون اور ہدایت یابی: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُم بِظُلْمٍ أُولَـٰئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُم مُّهْتَدُونَ(٨٢)﴾[2]۔ جو لوگ ایمان لائے اوراپنے ایمان کو ظلم(شرک)کے ساتھ گڈمڈ نہیں کیا‘ ایسے ہی لوگوں کے لئے امن ہے اور وہی راہ راست پر گامزن ہیں۔ (25)مومنوں کی کد و کاوش کی حفاظت: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا(٣٠)﴾[3]۔ بیشک جو لوگ ایمان لائیں اور نیک اعمال انجام دیں تو ہم کسی نیک عمل کرنے والے کا اجر و ثواب ضائع نہیں کرتے۔ (26)مومنوں کے ایمان میں زیادتی اور اضافہ: ارشاد باری ہے: ﴿وَإِذَا مَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُم مَّن يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَـٰذِهِ إِيمَانًا ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ(١٢٤)[4]۔ اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو بعض منافقین کہتے ہیں کہ اس سورت سے تم میں سے کس
Flag Counter