Maktaba Wahhabi

345 - 532
اے داؤود! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنادیا توتم لو گوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرو،اور اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی نہ کرو وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی،یقینا جولوگ اللہ کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اس لئے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلادیاہے۔ اور ارشاد ہے: ﴿وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَن ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا(٢٨)[1]۔ اور آپ اس کی اطاعت نہ کیجئے جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کردیا ہے،اور وہ اپنے خواہشات نفسانی کا پیرو ہے،اور اس کا کام حد سے گزرچکا ہے۔ اور فرمایا: ﴿أَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَـٰهَهُ هَوَاهُ وَأَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلَىٰ عِلْمٍ وَخَتَمَ عَلَىٰ سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَجَعَلَ عَلَىٰ بَصَرِهِ غِشَاوَةً فَمَن يَهْدِيهِ مِن بَعْدِ اللّٰهِ ۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ(٢٣)[2]۔ کیا آپ نے اسے بھی دیکھاجس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے،اور باوجود سمجھ بوجھ کے اللہ نے اسے گمراہ کردیا ہے،اور اس کے کان اور دل پر مہر لگادی ہے اور اس کی آنکھ پر بھی پردہ ڈال دیا ہے،اب ایسے شخص کو اللہ کے سوا کون ہدایت دے سکتا ہے،کیا اب بھی تم نصیحت نہیں پکڑتے!!۔ اور فرمایا: ﴿وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِ ۚ[3]۔ اور اس سے بڑا گمراہ اور کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو۔ اور فرمایا:
Flag Counter