Maktaba Wahhabi

12 - 532
میں نے اس بحث کو سات مباحث میں تقسیم کیا ہے،ہر مبحث کے تحت چند مطالب اور ہر مطلب کے تحت چند مسالک ہیں،تفصیل حسب ذیل ہے: پہلا مبحث:نور وظلمات کتاب وسنت کے آئینہ میں۔ دوسرا مبحث:توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں۔ تیسرا مبحث:اخلاص کا نور اور اخروی عمل سے دنیا طلبی کی تاریکیاں۔ چوتھا مبحث:اسلا م کا نور اور کفر کی تاریکیاں۔ پانچواں مبحث:ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں۔ چھٹا مبحث:سنت کا نور اور بدعت کی تاریکیاں۔ ساتواں مبحث:تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں۔ میں اللہ عظیم و برتر،عرش کریم کے رب سے اس کے اسماء حسنیٰ اور صفات عالیہ کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ اس معمولی اور تھوڑے عمل کو مبارک اور اپنے رخ کریم کے لئے خالص بنائے اوراس کے ذریعہ مجھے اور جس شخص تک بھی یہ کتاب پہنچے نفع پہنچائے بیشک وہ سب سے بہتر ذات ہے جس سے سوال کیا جاتا ہے اور انتہائی کریم ہے جس سے امید وابستہ کی جاتی ہے،وہی ہمارے لئے کافی اوربہترین کارساز ہے اور تمام تعریفیں اللہ دونوں جہاں کے رب کے لئے ہی لائق و زیبا ہیں،کامل واکمل درود وسلام نازل ہوں پوری انسانیت کے سردار ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ‘آپ کے تمام آل و اصحاب پر اور قیامت تک آنے والے ان کے سچے متبعین پر۔ مؤلف بروز چہار شنبہ مطابق 28/3/1419ھ
Flag Counter