Maktaba Wahhabi

421 - 532
اور واقعی ہم نے ان لوگوں جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے تھے اور تم کو بھی اسی بات کا حکم دیا ہے کہ تم اللہ سے ڈرتے رہو۔ چنانچہ یہ تمام اولین و آخرین کو امرو نہی،شرعی احکام،وصیت الٰہی کے انجام دینے والے کو ثواب اور اسے ضائع کرنے اور اس سے بے توجہی برتنے والے کو دردناک عذاب کی سزا پر مشتمل ایک عظیم الشان وصیت ہے،اسی لئے اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَإِن تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللّٰهُ غَنِيًّا حَمِيدًا(١٣١)﴾۔ اور اگر تم کفر کرو تو یا د رکھو کہ اللہ کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بہت بے نیاز اور تعریف کیاگیا ہے۔ علامہ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’﴿وَإِن تَكْفُرُوا﴾(اور اگر تم کفر کرو)یعنی اللہ کا تقویٰ ترک کردو اور اللہ کے ساتھ ایسی چیز شریک کرو جس کی اللہ نے دلیل نازل نہیں فرمائی تو تم اس سے اپنی ذات ہی کو نقصان پہنچاؤگے،اللہ کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور نہ اس کی بادشاہت میں کمی کر سکتے ہو،اللہ کے بے شمار تم سے بہتر بندے ہیں جو اس کے اطاعت گزار اور اس کے حکم کے تابعدار ہیں،اسی لئے اللہ تعالیٰ نے(وصیت کے بعد)یہ بات ذکر فرمائی: ﴿وَإِن تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللّٰهُ غَنِيًّا حَمِيدًا(١٣١)﴾۔ اور اگر تم کفر کرو تو یا د رکھو کہ اللہ کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بہت بے نیاز اور تعریف کیاگیاہے۔ اللہ تعالیٰ ہی کے لئے مکمل جودو سخا اور احسان عام ہے،جس کے چشمے اس کی رحمت کے ان خزانوں سے نکلتے ہیں جس میں خرچ کرنے سے کمی نہیں ہوتی اور نہ شب و روز لٹانے سے اس میں ذرا بھی نقص پیدا ہوتاہے‘‘[1]۔ اس کی مالداری کا کمال یہ ہے کہ وہ مکمل خوبیوں والا ہے،اور ’’حمید‘‘ اس کے اسماء حسنیٰ میں سے ہے جو اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر طرح کی حمد و ثنا اور محبت و عظمت کا مستحق ہے،اس لئے کہ اللہ تعالیٰ حمد و
Flag Counter