Maktaba Wahhabi

445 - 532
﴿كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا[1]۔ گویا کہ آپ اس کا علم رکھنے والے ہیں۔ اور کہا گیا ہے کہ:رشتہ کو جوڑنے والے نیز ان پر اور ان کے علاوہ دیگر کمزوروں پر رحم کرنے والے ہیں اور ان کی ضرورتوں میں دوڑ دھوپ کرنے والے ہیں[2]۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحیح(لفظ)نقطہ کے ساتھ یعنی ’’خفي‘‘ہے[3]۔ (7)دشمنوں کے مکر و فریب اور ضرر رسانی سے بے خوفی: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا إِنَّ اللّٰهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ(١٢٠)[4]۔ اور اگر تم صبر کرو اور اللہ کا تقویٰ اپناؤ تو ان کی ساز باز تمہیں کچھ بھی نقصان نہ دے گی‘ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ (8)آسمان سے نصرت و مدد کا نزول: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ أَذِلَّةٌ ۖ فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ(١٢٣)إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَن يَكْفِيَكُمْ أَن يُمِدَّكُمْ رَبُّكُم بِثَلَاثَةِ آلَافٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُنزَلِينَ(١٢٤)بَلَىٰ ۚ إِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَيَأْتُوكُم مِّن فَوْرِهِمْ هَـٰذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُم بِخَمْسَةِ آلَافٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُسَوِّمِينَ(١٢٥)[5]۔ جنگ بدر میں اللہ تعالیٰ نے عین اس وقت تمہاری مدد فرمائی تھی جبکہ تم نہایت گری ہوئی حالت میں تھے‘ اس لئے اللہ ہی سے ڈرو تا کہ تمہیں شکر گزاری کی توفیق ہو۔(اور یہ شکر گزاری باعث نصرت و امداد
Flag Counter