Maktaba Wahhabi

277 - 532
8- لوگوں کے اپنی قبروں سے اٹھائے جانے کے بعد موقف میں اکٹھا کئے جانے پر ایمان۔ 9- اس بات پر ایمان کہ مومنوں کا ٹھکانہ جنت اور کافروں کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ 10- اللہ عز وجل کی محبت کے واجب ہونے پر ایمان۔ 11- اللہ عز وجل سے خوف کھانے کے وجوب پر ایمان[1]۔ 12- اللہ عز وجل سے امیدرکھنے کے وجوب پر ایمان۔ 13- اللہ عز وجل پر اعتماد و توکل کرنے کے وجوب پر ایمان۔ 14- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے واجب ہونے پر ایمان۔ 15- غلو کئے بغیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر اور احترام کے واجب ہونے پر ایمان۔ 16- آدمی کا اپنے دین سے اس قدر محبت کرنا کہ جہنم میں ڈالا جانا اس کے نزدیک کفر کرنے سے زیادہ محبوب و پسندیدہ ہو۔ 17- طلب علم:یعنی دلائل کی روشنی میں اللہ عز وجل‘ اس کے دین اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت کا حصول۔ 18- علم کی نشر و اشاعت اورلوگوں کو اس کی تعلیم دینا۔ 19- قرآن کریم سیکھ کر،دوسروں کو سکھا کر،اس کے حدود و احکام کی حفاظت کرکے،اس کے حلام و حرام کی معرفت حاصل کرکے،ا س کے متبعین کی عزت و تکریم کرکے نیز اس کو حفظ کرکے اس کی تعظیم کرنا[2]۔ 20- طہارت و پاکی اور وضو کی پابندی کرنا۔ 21- پنجوقتہ نمازوں کی پابندی کرنا۔ 22- زکاۃ ادا کرنا۔ 23- فرض اور نفل روزے رکھنا۔
Flag Counter