Maktaba Wahhabi

94 - 532
نیز فرماتے ہیں:’’صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دلوں کی قسمیں بیان فرمائی ہیں،جیساکہ حذیفہ رضی اللہ عنہ سے صحیح سند سے ثابت ہے کہ انھوں نے فرمایا[1]:’’دلوں کی چار قسمیں ہیں: 1- قلب اجرد:جس میں روشن چراغ ہوتا ہے،یہ مومن کا دل ہے۔ 2- قلب اغلف:یہ کافر کا دل ہے۔ 3- قلب منکوس:یہ منافق کا دل ہے جو جانتا ہے پھر انکار کردیتا ہے۔ 4- وہ دل جس میں دو مادے ہوتے ہیں:ایمان اور نفاق،چنانچہ اس میں ایمان کی مثال اس شجر کی سی ہے جو پاکیزہ پانی سے سیراب ہوتا ہو،اور نفاق کی مثال اس زخم کی سی جس میں خون وپیپ بھرا ہو،ان دونوں میں سے جو چیز اس پر غالب ہوگی وہ غالب اور زیادہ ہوگی‘‘[2]۔ چنانچہ’’ قلب اجرد‘‘ وہ دل ہے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ سے مجرد اور خالی ہو،ایسا دل حق کے علاوہ(باطل)سے خالی اور محفوظ ہوتا ہے،اس میں جگمگاتا چراغ ہوتا ہے جو ایمان کا دیا اور اس کی روشنی ہوتا ہے،الغرض یہ دل باطل کے شبہات اور ضلالت وگمراہی کے خواہشات سے عاری اور ایمان وعمل کے نور سے منور ہوتا ہے۔ اور’’ قلب اغلف‘‘ کافر کا دل ہے کیونکہ کفر اس کاغلاف ہوتا ہے اوراس کے رگ وریشہ میں رچا بسا ہوتا ہے لہٰذا اس تک علم وایمان کی روشنی نہیں پہنچتی،جب اس سے توحید خالص اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خالص اتباع کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ پشت پھیر کر بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ اور ’’قلب منکوس‘‘ منافق کا دل ہے،یہ سب سے برا اور خبیث ترین دل ہے،کیونکہ وہ باطل کو حق سمجھتا ہے اور باطل پرستوں سے دوستی اور محبت رکھتا ہے اور حق کو باطل سمجھتا ہے اور حق پرستوں سے دشمنی رکھتا ہے
Flag Counter