Maktaba Wahhabi

131 - 532
﴿وَإِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہُ إِلَّا ھُوَ وَإِنْ یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِہِ یُصِیْبُ بِہِ مَنْ یَّشَائُ مِنْ عِبَادِہِ وَھُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ[1]۔ اور اگر اللہ تم کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اور کوئی اسے دور کرنے والا نہیں،اور اگر وہ تم کو کوئی خیر پہنچانا چاہے تو اس کے فضل کا کوئی ہٹانے والا نہیں،وہ اپنا فضل اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے نچھاور کر دے اور وہ بڑی مغفرت بڑی رحمت والا ہے۔ 4- اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز پر قادر ہے،اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی،ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّمَا أَمْرُہُ إِذَا أَرَادَ شَیْئاً أَنْ یَقُوْلَ لَہُ کُنْ فَیَکُوْنُ[2]۔ وہ جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو صرف اسے اتنا کہہ دینا کافی ہوتا ہے کہ ’ہوجا ‘تو وہ چیز ہو جاتی ہے۔ 5- اس کے علم کا ہر چیز کو محیط ہونا تمام امور غیب کو شامل ہے،اسے اس چیز کا علم ہے جو ہو چکا ہے اور جوہوگا،اور جو نہیں ہوا اگر ہوتا تو کیسا ہوتا[3]،ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ لَا یَخْفَیْ عَلَیْہِ شَيْئٌ فِيْ الْأَرْضِ وَلَا فِيْ السَّمَائِ[4]۔ یقینا اللہ تعالیٰ سے زمین و آسمان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَا یَعْزُبُ عَنْ رَّبِّکَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّۃٍ فِيْ الْأَرْضِ وَلَا فِيْ السَّمَائِ وَلَا أَصْغَرَ مَنْ ذَلِکَ وَلَا أَکْبَرَ إِلَّا فِيْ کِتَابٍ مُبِیْنٍ[5]۔ اور آپ کے رب سے کوئی چیز ذرہ برابر بھی غائب نہیں،نہ زمین میں اور نہ آسمان میں،اور نہ کوئی چیز اس سے چھوٹی اور نہ کوئی چیز بڑی مگر یہ سب کتاب مبین میں ہے۔
Flag Counter