Maktaba Wahhabi

109 - 211
’’اس کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو، وہ وعدے کے سچے اور رسول نبی تھے۔وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکات کا حکم دیا کرتے تھے اور اپنے رب کے پسندیدہ بندے تھے۔‘‘ نیز فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ٰٓیاََیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْٓا اَنْفُسَکُمْ وَاَھْلِیْکُمْ نَارًا﴾[التحریم:۶] ’’اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔‘‘ لقمان حکیم نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ﴿اَقِمِ الصَّلٰوۃَ وَاْمُرْ بِالْمَعْروْفِ وَانْہَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَاصْبِرْ عَلٰی مَآ اَصَابَکَ اِنَّ ذٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ﴾[لقمان:۱۷] ’’(بیٹا)نماز قائم کرنا، نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا اور جو بھی مصیبت تجھ پر آن پڑے صبر کرنا، کیونکہ یہ بڑے حوصلے کے کاموں میں سے ہے۔‘‘ حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنی وفات کے وقت اپنی اولاد کو جمع کرکے انھیں یہ وصیت فرمائی تھی: ﴿مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْم بَعْدِیْ قَالُوْا نَعْبُدُ اِلٰھَکَ وَ اِلٰہَ اٰبَآئِکَ اِبْرٰھٖمَ وَاِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ اِلٰھًا وَّاحِدًا وَّ نَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ﴾[البقرۃ:۱۳۳] ’’میرے بچو! میرے بعد تم کس کی عبادت کروگے؟ تمام بچوں نے کہا:ہم اسی ایک معبودِ برحق کی عبادت کریں گے جس کی پرستش آپ اور آپ کے آبا و اجداد حضراتِ ابراہیم و اسماعیل اور اسحاق(علیہم السلام)
Flag Counter