Maktaba Wahhabi

125 - 211
بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی آلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد))[1] ’’اے اللہ! رحمت فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر، جس طرح تو نے رحمت فرمائی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والاہے۔اے اللہ! تو برکت نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر، جیسا تونے برکت فرمائی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والاہے۔‘‘ پھر یہ دعائیں یا ان میں سے کوئی ایک دعا کریں: 1 ((اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ، اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ))[2] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں عذابِ قبر سے، اور تیری پناہ میں آتا ہوں دجّال کے فتنے سے، اور تیری پناہ میں آتا ہوں موت اور حیات کے فتنے سے اور اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ 2 ((اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَّلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلاَّ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِيْ مَغْفِرَۃً مِنْ عِنْدِکَ وَارْحــَمْنِيْ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ))[3]
Flag Counter