Maktaba Wahhabi

25 - 211
اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ بد اصل عورت سے شادی کرنے سے بچا جائے، اگرچہ وہ حسن و جمال میں دوسروں سے بہت آگے ہو۔ 2 چنانچہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ’’تم کُوڑے کی سبزی سے بچو۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کُوڑے کی سبزی سے بچنا کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْمَرْأَۃُ الْحَسْنَائُ فِيْ الْمَنْبَتِ السُّوْئِٓ))[1] ’’حسین عورت جو بد اصل ہو۔‘‘ 3 حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ بیٹے کا باپ پر کیا حق ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’أَنْ یَّنْتَقِيَ أُمَّہٗ، وَیُحْسِنَ اسْمَہٗ، وَیُعَلِّمَہُ الْقُرْآنَ‘‘[2] ’’اس کے لیے پاکیزہ ماں کا انتخاب کرے، اس کا نام اچھا رکھے اور اسے قرآن مجید سکھائے۔‘‘ 4 حضرت عثمان بن ابی العاص ثقفی نے اپنے لڑکوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: ’’میرے بچو! شادی کرنے والا پودا بونے والے کی طرح ہے، ہر شخص غور کرے کہ وہ اپنا بیج کہاں بو رہا ہے؟ کیونکہ بد اصل عورت سے شریف اولاد کم ہی پیدا ہوتی ہے، اسی لیے تم اچھی عورت تلاش کرو، اگرچہ اس میں دیر ہی کیوں نہ لگے۔‘‘[3]
Flag Counter