Maktaba Wahhabi

27 - 211
مطالبہ کرتا ہوں جس پر تونے اس کو پیدا کیا ہے(یعنی جو اس کی فطرت میں داخل ہے)اے اللہ! میں اس کے شر سے اور جس شر پر تو نے اسے پیدا کیا ہے، اس سے تیری حفاظت طلب کرتا ہوں۔‘‘ 2 ہوسکے تو دُلھا دُلھن دونوں ایک ساتھ مل کر دو رکعت نماز پڑھیں، حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسا شخص آیا، جس نے ایک کنواری لڑکی سے شادی کی تھی اور اسے خدشہ تھا کہ لڑکی اس سے بغض رکھے گی، آپ نے اسے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:جب تو اس کے پاس جانا تو اسے دو رکعت نماز پڑھنے کے لیے کہنا، پھر یہ دعا پڑھنا: ((اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِيْ فِيْ أَہْلِيْ وَ بَارِکْ لَہُمْ فِيَّ، اَللّٰہُمَّ اجْمَعْ بَیْنَنَا مَا جَمَعْتَ بِخَیْرٍ، وَفَرِّقْ بَیْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ بِخَیْرٍ))[1] ’’یا اللہ! میرے اہل و عیال میں برکت عطا فرما اور ان کے لیے میرے اندر برکت فرما۔جب تک ہمیں یکجا رکھ تو خیر اور بھلائی کے ساتھ اکٹھا رکھ اور جب ہمیں علاحدہ کرنا تو خیر اور بھلائی سے علاحدہ فرما۔‘‘ 3 جب شوہر اپنی رفیقہ حیات کے پاس ہم بستری کے لیے جائے تو یہ دعا پڑھے: ((بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا))[2] ’’اللہ کے نام سے، اے اللہ! ہم دونوں کو شیطان سے محفوظ فرما اور جو اولاد ہمیں دے، اس کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اس دعا کو پڑھ لینے کے بعد اگر اللہ تعالیٰ نے انھیں اولاد عطا
Flag Counter