Maktaba Wahhabi

45 - 211
2 ((کُلُّ غُلَامٍ رَھِیْنَۃٌ بِعَقِیْقَتِہٖ، تُذْبَحُ عَنْہُ یَوْمَ سَابِعِہٖ، وَیُسَمَّیٰ فِیْہ، وَیُحْلَقُ رَأْسُہٗ))[1] ’’ہر بچہ اپنا عقیقہ ہونے تک گروی ہوتا ہے، اس کی جانب سے ساتویں دن جانور ذبح کیا جائے گا، اسی دن اس کا نام رکھا جائے اور سر منڈوایا جائے گا۔‘‘ 3 ((عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُکَافِئَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃٌ))[2] ’’لڑکے کی جانب سے دو ہم عمر بکریاں اور لڑکی کی جانب سے ایک بکری ہے۔‘‘ 4 ((عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُکَافِئَتَانِ، وَعَنِ الْجْارِیَۃِ وَاحِدَۃٌ، وََلَا یَضُرُّکُمْ ذُکْرَاناً کُنَّ أَوْ إِنَاثًا))[3] ’’لڑکے کی جانب سے دو ہم عمر بکریاں اور لڑکی کی جانب سے ایک بکری ہے۔عقیقے کے جانور چاہے بکرے ہوں یا بکریاں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘‘ 5 ایک حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل مبارک یوں آتا ہے: ((عَقَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ یَوْمَ السَّابِعِ، وَسَمَّاہُمَا، وَأَمَرَ أَنْ یُّمَاطَ عَنْ رَؤُوْسِہِمَا الْأَذَی))[4]
Flag Counter