Maktaba Wahhabi

71 - 211
7 حضرت بریدۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، اتنے میں حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما آئے۔دونوں سرخ قمیص زیبِ تن کیے ہوئے تھے۔(قمیص کی لمبائی کی وجہ سے)چلتے ہوئے لڑکھڑا کر گر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے رہا نہیں گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے اور انھیں اٹھاکر اپنے سامنے بٹھا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ الانفال کی وہ آیت پڑھی، جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿اِنَّمَآ اَمْوَالُکُمْ وَاَوْلَادُکُمْ فِتْنَۃٌ﴾[التغابن:۱۵] ’’بے شک تمھارے مال اور اولاد آزمایش ہیں۔‘‘ پھر فرمایا: ’’میں نے ان دونوں بچوں کو دیکھا کہ وہ چلتے ہوئے لڑکھڑا کر گر رہے تھے تو مجھ سے صبر نہیں ہو سکا، یہاں تک کہ مجھے اپنی بات کو روک کر انھیں اٹھانا پڑا۔‘‘[1] 8 نبی مکرم علیہ السلام بچوں کو اپنی مجلس میں شریک کرتے، بلکہ بچوں کو اپنے ساتھ سواری پر بٹھالیتے۔بسا اوقات اپنے ساتھ منبر پر بٹھالیتے۔ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نواسے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو منبر پر بٹھایا اور کبھی انھیں اور کبھی لوگوں کو دیکھتے ہوئے فرمایا: ((اِبْنِیْ ھَذَا سَیِّدٌ، وَلَعَلَّ اللّٰہَ أَنْ یُّصْلِحَ بِہٖ بَیْنَ فِئَتَیْنِ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ))[2]
Flag Counter