Maktaba Wahhabi

100 - 322
حضرات و خواتین کے دس اوصاف بیان فرمائے ہیں۔ انھی میں سے ایک وصف یہ بیان فرمایا، کہ وہ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمٰتِ وَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ وَالْقٰنِتِیْنَ وَالْقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِیْنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِیْنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالْخٰشِعِیْنَ وَالْخٰشِعٰتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّآئِمِیْنَ وَالصّٰٓئِمٰتِ وَالْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَہُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا وَّ الذّٰکِرٰتِ اَعَدَّ اللّٰہُ لَہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا۔}[1] [بے شک اسلام لانے والے مرد اور اسلام لانے و الی عورتیں اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں اور تابع داری کرنے والے مرد اور تابع داری کرنے والی عورتیں، اور سچے مرد اور سچی عورتیں، اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، اور عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں، اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں، اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں، اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، اور اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے بڑی بخشش اور بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے]۔ {وَالْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَہُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ} کی تفسیر میں شیخ قاسمی نے درجِ ذیل دو معانی ذکر کیے ہیں:
Flag Counter