Maktaba Wahhabi

38 - 322
لئے، کہ وہ شہر میں ہوتے ہوئے نہ چلائی اور مرد کو اِس لیے، کہ اُس نے اپنے ہمسایہ کی بیوی کو بے حرمت کیا۔ یوں تو اَیسی برائی کو اپنے درمیان سے دفع کرنا۔‘‘[1] ب: معنوی سزائیں: تورات میں زنا کرنے والوں کے لیے جسمانی سزاؤں کے ساتھ ساتھ معنوی سزائیں بھی ہیں۔ بدکار عورتوں کو رذیل، رب کی جماعت سے خارج اور ان کی نذروں کو ناقابل قبول ٹھہرایا گیا۔ کاہنوں کو ایسی عورتوں سے شادی سے روکا گیا۔ اس حوالے سے تفصیل ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ’’ہر زنا کرنے والی عورت کو رستے کے کوڑا کرکٹ کی طرح روندا جائے۔‘‘[2] کتاب [استثنا] میں ہے: ’’اسرائیلی لڑکیوں میں کوئی فاحشہ نہ ہو اور نہ اسرائیلی لڑکوں میں کوئی لوطی ہو۔‘‘[3] کتاب [استثناء] ہی میں ہے: ’’تو کسی فاحشہ کی خرچی یا کتے کی اُجرت کسی مَنَّت کے لیے خداوند اپنے خدا کے گھر میں نہ لانا، کیونکہ یہ دونوں خداوند، تیرے خدا، کے نزدیک
Flag Counter