Maktaba Wahhabi

37 - 322
کتاب [احبار] ہی میں ہے: ’’اور اگر کاہن کی بیٹی فاحشہ بن کر اپنے آپ کو ناپاک کرے، تو وہ اپنے باپ کو ناپاک ٹھہراتی ہے۔ وہ عورت آگ میں جلائی جائے۔‘‘[1] کتاب [استثنا] میں ہے: ’’اگر کوئی مرد کسی عورت کو بیاہے اور اُس کے پاس جائے اور بعد اُس کے، اُس سے نفرت کرکے، شرمناک باتیں اُس کے حق میں کہے اور اُسے بدنام کرنے کے لیے یہ دعویٰ کرے، کہ میں نے اُس عورت سے بیاہ کیا اور جب میں اُس کے پاس گیا، تو میں نے کنوارے پن کے نشان اس میں نہیں پائے…… پر اگر یہ بات سچ ہو، کہ لڑکی میں کنوارے پن کے نشان نہیں پائے گئے، تو وہ[2] اُس لڑکی کو اُس کے باپ کے گھر کے دروازہ پر نکال لائیں اور اُس کے شہر کے لوگ اُسے سنگسار کریں، کہ وہ مرجائے، کیونکہ اُس نے اسرائیل کے درمیان شرارت کی، کہ اپنے باپ کے گھر میں فاحشہ پن کیا۔ یوں تو ایسی برائی کو اپنے درمیان سے دفع کرنا۔‘‘[3] کتاب [استثنا] ہی میں ہے: ’’اگر کوئی کنواری لڑکی کسی شخص سے منسوب ہوگئی ہو اور کوئی دُوسرا آدمی اُسے شہر میں پاکر اُس سے صحبت کرے، تو تم ان دونوں کو اُس شہر کے پھاٹک پر نکال لانا اور اُن کو تم سنگسار کردینا، کہ وہ مرجائیں۔ لڑکی کو اس
Flag Counter