Maktaba Wahhabi

34 - 322
کیونکہ جو اِن مکروہ کاموں میں سے کسی کو کرے گا، وہ اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے گا۔ اِس لیے میری شریعت کو ماننا اور یہ مکروہ رسمیں، جو تم سے پہلے ادا کی جاتی تھیں، اِن میں سے کسی کو عمل میں نہ لانا اور اِن میں پھنس کر آلودہ نہ ہوجانا۔ میں خداوند تمہارا خدا ہوں۔‘‘[1] کتاب [یرمِیاہ] میں ہے: ’’جب میں نے ان کو سیر کیا، تو انھوں نے بدکاری کی اور پَرے[2] باندھ کر قحبہ خانوں میں اکٹھے ہوئے۔ وہ پیٹ بھرے گھوڑوں کی مانند ہوگئے۔ ہر ایک صبح کے وقت اپنے پڑوسی کی بیوی پر ہنہنانے لگا۔ خداوند فرماتا ہے: ’’کیا میں اِن باتوں کے لئے سزا نہ دوں گا اور کیا میری رُوح اَیسی قوم سے انتقام نہ لے گی؟‘‘[3] ۷: زنا کرنے والے پر لعنت: کتاب [استثنا] میں ہے: اور موسیٰ ۔ علیہ السلام ۔ نے کہا: اور لاوی بلند آواز سے سب اسرائیلی آدمیوں سے کہیں، کہ:……… لعنت اُس پر جو اپنے باپ کی بیوی سے مباشرت کرے، کیونکہ وہ اپنے باپ کے دامن کو بے پردہ کرتا ہے، اور سب لوگ کہیں: ’’آمین۔‘‘
Flag Counter