Maktaba Wahhabi

216 - 322
فصل دوم زنا کے بُرے اثرات تمہید: ہر برائی کے آثار و نتائج بُرے ہوتے ہیں۔ زنا ایک بہت بڑی بُرائی ہے۔ اس کے اثرات بھی انتہائی سنگین ہیں۔ جب زنا عام ہوجائے، تو اس کے آثار کی سنگینی کی شدت اور وسعت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’کسی قوم میں کبھی بھی زنا عام نہیں ہوتا، یہاں تک کہ وہ اسے علانیہ کریں، مگر ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں، جو ان کے پہلے لوگوں میں نہ تھیں۔‘‘[1] زنا میں موجود مفاسد کے متعلق علامہ رازی لکھتے ہیں: اَلزِّنَا اشْتَمَلَ عَلٰی أَنْوَاعٍ مِنَ الْمَفَاسِدِ: أَوَّلُہَا: اِخْتِلَاطُ الْأَنْسَابِ وَاشْتَبَاھُہَا، فَلَا یَعْرِفُ الْإِنْسَانُ أَنَّ الْوَلَدَ الَّذِيْ أَتَتْ بِہٖ الزَّانِیَۃُ أَھُوَ مِنْہُ أَوْ مِنْ غَیْرِہِ، فَلَا یَقُوْمُ بِتَرْبِیَّتِہِ، وَلَا یَسْتَمِرُّ فِيْ تَعَہِدُّہِ، وَذٰلِکَ یُوْجِبُ ضِیَاعَ الْأَوْلَادِ، وَذٰلِکَ یُوْجِبُ انْقِطَاعَ النَّسْلِ وَخَرَابَ الْعَالَمِ۔ وَثَانِیْہَا: أَنَّہٗ إِذَا لَمْ یُوْجَدْ سَبَبٌ شَرَعِيٌّ لِأَجْلِہِ یَکُوْنُ ہٰذَا الرَّجُلُ أَوْلٰی بِہٰذِہِ الْمَرْأَۃَ مِنْ غَیْرِہِ، لَمْ یَبْقَ فِيْ حَصُوْلِ ذٰلِکَ الْاِخْتِصَاصِ إِلَّا التَّوَاثُبُ وَالتَّقَاتُلُ، وَذٰلِکَ یُفْضِيْ إِلٰی فَتْحِ بَابِ الْہَرَجِ وَالْمَرَجِ
Flag Counter