Maktaba Wahhabi

51 - 322
مبحثِ دوم زنا کے متعلق عیسائیت کا موقف تمہید: عیسائیوں کے ہاں [انجیل مقدس] میں زنا کو کبیرہ گناہ قرار دیتے ہوئے متعدد مقامات پر اس کی ممانعت کی گئی ہے۔ اس کی سنگینی کے پیشِ نظر اس کے ذکر تک سے روکا گیا اور اسے بت پرستی کے برابر ٹھہرایا گیا ہے۔ سابقہ قوموں پر اس کی وجہ سے غضبِ الٰہی نازل ہوا۔ زانی کے لیے متعدد دنیوی سزائیں ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کی بادشاہت کا وارث نہیں ہوگا۔ زنا کی ممانعت کے ساتھ ساتھ اس کے قریب لے جانے والی باتوں سے بھی روکا گیا ہے۔ اس کے اندیشے کی صورت میں شادی کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں توفیقِ الٰہی سے ذیل میں نو عنوانات کے تحت گفتگو کی جارہی ہے۔ ۔ا۔ زنا کے متعلق انجیل کی نصوص ایسی نصوص کو درجِ ذیل نو مرکزی عنوانات کے ضمن میں ملاحظہ فرمائیے: ۱: زنا کا کبیرہ گناہوں میں سے ہونا: عیسائی مذہب میں زنا کو کبیرہ گناہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انجیل کے متعدد مقامات میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ ا: انجیل لوقا میں ہے: پھر کسی سردار نے اُس سے یہ سوال کیا، کہ ’’اے نیک استاد! میں کیا کروں، تاکہ ہمیشہ کی زندگی کا وارِث بنوں؟‘‘
Flag Counter