Maktaba Wahhabi

115 - 322
لِوَالِدَیْہِ، وَالْمَرْأَۃُ الْمُتَرَجِّلَۃُ الْمُتَشَبِّہَۃُ بِالرِّجَالِ، وَالدَّیُّوْثُ۔‘‘[1] ’’تین (اقسام کے لوگ) جنت میں داخل نہیں ہوں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی طرف روزِ قیامت نہیں دیکھیں گے: اپنے والدین کا نافرمان، مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورت اور دیوث۔‘‘ امام ابواسحاق الحربی [دَیُّوْثٌ] کے بارے میں لکھتے ہیں: ھُوَ نَعْتٌ قَبِیْحٌ فِيْ الرَّجُلِ۔‘‘[2] ’’وہ آدمی کے بارے میں قبیح وصف ہے۔‘‘ حافظ ابن جوزی نے تحریر کیا ہے: ’’وَہُوَ الَّذِيْ لَا یَغَارُ عَلٰی أَہْلِہٖ۔‘‘[3] ’’وہ شخص جسے اپنے گھر والوں کے بارے میں غیرت نہ ہو۔‘‘ جب اپنے گھر والوں کی خباثت پر خاموش رہنے والے کا انجام اس قدر بُرا اور اس پر اللہ تعالیٰ کا غصہ اتنا زیادہ شدید ہوگا، تو خود اس بُرائی کے کرنے والے کا معاملہ کیسے ہوگا! اَللّٰہُمَّ لَا تَجْعَلْنَا مِنْ ھٰؤُلَائِ الْأَشْقِیَائِ۔ آمِیْنَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔[4]
Flag Counter