Maktaba Wahhabi

199 - 322
ہماری نسلوں کو ہمیشہ اس سے محفوظ رکھیں۔ آمین یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔ ۱۰: زنا کی سنگینی کا اندازہ اس کے بہتان اور کفر کے بہتان کے درمیان موازنہ سے بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس بارے میں امام ابن قیم نے تحریر کیا ہے۔ جو شخص کسی دوسرے شخص پر زنا کا بہتان لگائے، اس پر حد قائم کی جائے گی۔ یہ (یعنی اس پر اقامتِ حد) بہتان لگانے والے کی تکذیب، الزام لگائے گئے شخص کی برأت اور اس برائی اور بے حیائی کے بہت بڑا گناہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ اس کے برعکس اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر کفر کا بہتان لگائے، تو اس کے لیے ایسی شدید سزا نہیں، کیونکہ کفر کے الزام سے ایسی عار لاحق نہیں ہوتی، جیسی کہ زنا سے ہوتی ہے، خصوصاً جب کہ یہ الزام کسی خاتون پر لگایا گیا ہو۔ اس وجہ سے اسے اپنے گھر والوں کے رُوبرو ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگ اس کے متعلق طرح طرح کی بدگمانیوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں، کوئی بہتان لگانے والے کو سچا سمجھتا ہے اور کوئی جھوٹا۔ بہرحال جس پر کفر کا الزام لگایا جائے، اسے اس قسم کے عیب و عار کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔[1] 
Flag Counter