Maktaba Wahhabi

275 - 322
شوہر بھٹکے ہوئے تھے۔ لیکن کم و بیش نصف (۴۶ فی صد) شوہروں نے اپنی سابقہ بیویوں (سے تعلق والے لوگوں) کے حوالے سے واضح طور پر نشان دہی کی۔ (خلاصہ کلام یہ ہے، کہ) سارے امریکہ میں (شادی شدہ لوگوں کا اپنے دائرے سے باہر) بھٹکتے پھرنا بہت زیادہ ہے۔‘‘[1] دوسری طرف قابلِ غور بات یہ ہے، کہ کنبوں کی تشکیل اور ان میں باہمی ربط میں بچوں کا وجود اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن وہ بچے جن کے باپوں کا حتمی علم نہ ہو، کسی خاندان کو اکٹھے رکھنے میں کیا اثر رکھیں گے؟ اس تشکیک کے نتیجے میں شوہر اور اس کی اولاد اور میاں بیوی میں قلبی ربط کمزور پڑجاتا ہے اور ان کے درمیان خاندانی زندگی کو مربوط رکھنے کے لیے کوئی چیز نہیں ہوتی۔ اسی لیے خاندانی نظام ہمیشہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہتا ہے۔ ان لوگوں کی صورتِ حال کے متعلق ول دیورانٹ نے لکھا ہے: اب بڑے شہروں میں گھر کا نظام ختم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ ایک ہی (خاتون) پر اکتفا کرنے والی شادی نے اپنی جاذبیت کھودی ہے اور بلاشک و شبہ ؔ [متعہ کی شادی] بہت بڑی اکثریت کی تائید کی وجہ سے کامیاب ہونا شروع ہوجائے گی، کیونکہ شادی سے افزائش نسل تو مقصود ہی نہیں۔ آزاد شادی خواہ جائز ہو یا ناجائز، اس کے رواج میں اضافہ ہوجائے گا۔ ہر چیز میں مرد کی تقلید کرنے کے بعد عورت مرد کو شادی سے پہلے تجربہ کی
Flag Counter