Maktaba Wahhabi

295 - 322
تعداد والی جماعت سامنے آئی، تو ٹوکیو نے ہر بچے کے لیے چھ سال کی عمر تک پہنچنے کے دوران الاؤنس بڑھا کر ۲۴۰۰ ڈالر کردیا۔ پارلیمنٹ کے بعض ممبران اسے دس گُنا بڑھانا چاہتے ہیں۔‘‘[1] بوکینن لکھتے ہیں: ’’تاریخ (عالم) میں مغربی تہذیب و تمدن سب سے آگے ہے اور امریکی قوم سب کے پیش رو ہے، اقتصاد، سائنسی علوم، ٹیکنالوجی اور عسکری قوت میں اس کا پہلا نمبر ہے۔ کوئی دوسری طاقت اس کے ہم پلہ نہیں۔ دنیا کی ثروت و دولت، آمدن اور پیداواری صلاحیت کے دو تہائی حصے میں یورپ، جاپان اور امریکہ کارِ مختار ہیں۔ لیکن امریکہ اور مغرب کو چار واضح اور موجود خطرات کا سامنا ہے۔ پہلا خطرہ ایک مرتی ہوئی آبادی ہے۔‘‘[2]
Flag Counter