Maktaba Wahhabi

44 - 322
۱۱: ایسے شخص کا جسم اور گوشت گھل جائے گا اور سوائے نوحہ کرنے کے وہ کچھ نہ کرپائے گا۔ ۱۲: انسان کو اپنی ہی بیوی سے تعلق رکھنا چاہیے۔ ۱۳: انسان کی بداعمالی سے اللہ تعالیٰ خوب آگاہ ہیں۔ اُس کی بدکاری اُسے پکڑے گی، وہ گناہوں کی رسیوں میں جکڑا جائے گا اور اُس کی بداعمالی اُسے ہلاک کردے گی۔ ۱۴: خبیث بدکار اپنی چالاکی اور تیز طراری کے باوجود ناگہانی آفت میں مبتلا ہوگا، اُسے یک لخت توڑا جائے گا اور اُس کے لیے بچاؤ کی کوئی راہ نہ رہے گی۔ ۱۵: بُری عورت کا پھسلایا ہوا ٹکڑے کا محتاج ہوتا ہے اور بدکار عورت جان کا شکار کرتی ہے۔ ۱۶: عورت سے زنا کرنے والا بے عقل ہے، کیونکہ وہ اپنی جان کو ہلاک کرنا چاہتا ہے۔ زخم اور ذلت اس کا نصیب بنے گی اور اَن مٹ رسوائی اُس کا مقدر ہوگی۔ ۱۷: بدکار عورت کے پھسلانے پر اُس کے پیچھے جانے والا ذبح ہونے کے لیے جانے والے بیل یا بیڑیوں میں، سزا پانے کی خاطر، جانے والے احمق یا جال میں پھنسنے والے، تیزی سے جانے والے، پرندے کی مانند ہے۔ ۱۸: بُری عورت کے زخم رسیدہ بہت اور مقتول بے شمار ہیں۔ اس کا گھر پاتال کا راستہ اور موت کی کوٹھریوں کو جاتا ہے۔ ۱۹: زنا کی وجہ سے بدکار لوگ نجس اور آلودہ ہوجاتے ہیں۔ ۲۰: زنا کی وجہ سے سابقہ قومیں آلودہ ہوگئیں۔ ۲۱: اُن لوگوں کی بدکاری کی وجہ سے اُن کے ملک بھی آلودہ ہوگئے۔ ۲۲: جب لوگوں کے زنا کی وجہ سے ملک آلودہ ہوتے ہیں، تو وہ ملک اُنھیں اُگل
Flag Counter