Maktaba Wahhabi

46 - 322
۳۲: لڑکی اس بات کی پابند ہے، کہ کسی بھی شخص کے اس کے ساتھ بُرائی کے ارادے پر وہ چلّائے، تاکہ لوگ اُسے بچاسکیں۔ بصورتِ دیگر اُسے بھی سنگسار کیا جائے گا۔ ۳۳: ہر زنا کرنے والی عورت کوڑے کرکٹ کی مانند روندی جائے گی۔ ۳۴: بدکار عورت بنو اسرائیل …رب کی جماعت… سے خارج ہے۔ ۳۵: فاحشہ کی نذر قابل قبول نہیں۔ ۳۶: حرام زادہ اور دسویں پُشت تک اس کی نسل میں سے کوئی خداوند کی جماعت میں داخل نہیں ہوگا۔ ۳۷: زنا کرنے پر خداوند ناراض ہوکر سزا دیتے ہیں اور ان کی روح بدکاروں سے انتقام لیتی ہے۔ ۳۸: دوشیزہ کے حسن و جمال کی وجہ سے لغزش میں مبتلا ہونے کے خدشہ کے پیشِ نظر اُس کی طرف نظریں جمانے کی ممانعت ہے۔ ۳۹: دوشیزہ کے حسن نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا اور اُس سے عشق آگ کی طرح بھڑک اٹھتا ہے۔ ۴۰: عورتوں کے ساتھ بیٹھنا ممنوع ہے، کیونکہ اِس سے خباثت پیدا ہوتی ہے۔ ۴۱: مغنیہ کے ناز و نخرہ کا شکار ہونے کے ڈر کی بنا پر اُس کے ساتھ اُلفت سے روکا گیا ہے۔ ۴۲: بدکار عورت کے جال میں پھنسنے کے خوف کے سبب اُس کے ساتھ ملنے سے منع کردیا گیا ہے۔ ۴۳: اَیسی عورتوں سے بے حیائی اور بے شرمی پھیلتی ہے اور بے شرم اور بے حیا شخص کو بیخ و بن سے اکھاڑ پھینکا جاتا ہے۔ ۴۴: کاہن کو بدکار عورت سے نکاح کرنے کی اجازت نہیں، کیونکہ وہ اُس کے ساتھ
Flag Counter