Maktaba Wahhabi

579 - 670
کی حفاظت کریں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر جو اس میں سے ظاہر ہو جائے، اور اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں، اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں کے لیے۔‘‘ عبد اللہ بن مسعود اور ایک جماعت نے إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا کی تفسیر ظاہری لباس سے کی ہے اور کچھ لوگوں نے اس کی تفسیر چہرے اور ہتھیلیوں سے کی ہے لیکن پہلی بات زیادہ درست ہے کیونکہ یہ سابقہ دو آیتوں اور شرعی دلائل کے موافق ہے اور کچھ مفسرین نے چہرے اور ہتھیلیوں والی تفسیر کو اس انداز پر رکھا ہے کہ یہ پردے کی فرضیت نازل ہونے سے پہلے کی ہے کیونکہ شروع اسلام میں عورت اپنا چہرہ اور ہتھیلیاں مردوں کے لیے ظاہر ہی رکھا کرتی تھی تو پردے والی آیت نازل ہونے پر ان کو اس(عمل) سے باز کردیا گیا،لہذا اُن پر چہرہ اور ہتھیلیاں بھی چھپانا تمام حالات میں ضروری قرار دیاگیا کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے یوں فرمایا ہے: "وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ" (النور:31) "اور اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں۔" خمر خمار کی جمع ہے۔جس سے سر اور اس کا ارد گرد چھپایا جاتاہے اسے خمار کا نام اس لیے دیا جاتا ہے کیونکہ یہ اپنے ماتحت(اعضاء) کو چھپاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ شراب کو خمر کہا جاتا ہے کیونکہ وہ بھی عقلوں کو ڈھانپتی اور تبدیل کرکے رکھ دیتی ہے۔اور "جیب"وہ خلا ہے جس سے سر باہر نکالا جاتا ہے تو لہذا جب(عورت) دوپٹا اپنے چہرے اور سر پر ڈالتی ہے تو وہ گریبان کو بھی چھپا لیتاہے تو چونکہ وہاں سینے کا کچھ حصہ بھی ہوتاہے تو وہ اسے بھی چھپالیتا ہے،پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ" (النور:31) "اوراپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں کے لیے۔" اور زینت چہرے اور سارے بدن کو شامل ہے،لہذا عورت پر اس خوبصورتی کو چھپانا بھی ضروری ہوگا تاکہ نہ وہ کسی کو فتنے میں ڈالے اور نہ خود فتنے میں مبتلا ہو۔صحیحین
Flag Counter