Maktaba Wahhabi

147 - 211
والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے گھروں سے ٹی وی، ڈش اور انٹرنیٹ کی لعنت کو دور کریں یا کم از کم ان پر کڑی نگاہ رکھیں، تاکہ ان کے ذریعے اپنی اولاد کو بگاڑ سے محفوظ رکھ سکیں۔والدین اپنے بچوں کے دل و دماغ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ فرامین نقش کرا دیں، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موسیقی اور آلاتِ طرب و غنا کی برائی میں بیان فرمائے ہیں: 1 ((لَیَکُوْنَنَّ فِيْ أُمَّتِيْ أَقْوَامٌ یَسْتَحِلُّوْنَ الْحِرَ، وَالْحَرِیْرَ، وَالْخَمْرَ، وَالْمَعَازِفَ))[1] ’’میری امت میں کچھ قومیں ایسی ہوں گی، جو زنا، ریشم، شراب اور آلاتِ موسیقی کو حلال کرلیں گی۔‘‘ 2 ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ حَرَّمَ عَلَيَّ، أَوْ حَرَّمَ الْخَمْرَ وَالْمَیْسِرَ وَ الْکُوْبَۃَ، وَکُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ))[2] ’’اللہ تعالیٰ نے حرام۔یا مجھ پر حرام۔کیا ہے:شراب،جوا اور طبلہ، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔‘‘ 3 ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ حَرَّمَ الْخَمْرَ، وَ الْمَیْسِرَ، وَ الْکُوبَۃَ وَ الْغُبَیْرَائَ، وَکُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ))[3] ’’اللہ عز و جل نے شراب، جوا، طبلہ وساز اور مکئی سے بنی شراب حرام
Flag Counter