Maktaba Wahhabi

172 - 211
٭ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل سب سے زیادہ محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((اَلصَّلَاۃُ عَلَیٰ وَقْتِہَا))’’فرض نماز اس کے وقت پر پڑھنا۔‘‘ اس کے بعد:((بِرُّ الْوَالِدَیْنِ))’’والدین کے ساتھ حُسنِ سلوک۔‘‘ پھر:((الْجِہَادُ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ))[1] ’’اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔‘‘ ٭ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی:میں جہاد کرنا چاہتا ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ((أَلَکَ أَبَوَانِ؟))’’کیا تیرے والدین زندہ ہیں؟‘‘ اس نے کہا:ہاں، آپ علیہ السلام نے فرمایا: ((فَفِیْہِمَا فَجَاہِدْ))[2] ’’جاؤ! انہی کی خدمت میں حد درجہ کوشش کرو۔‘‘ ٭ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کی:میں اللہ تعالیٰ سے اجر کا طالب ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت اور جہاد پر بیعت کرنا چاہتا ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے پوچھا: ((ہَلْ مِنْ وَالِدَیْکَ حَيٌّ؟)) ’’کیا تمھارے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟‘‘ اس نے کہا:ہاں، دونوں حیات ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے پوچھا:
Flag Counter