Maktaba Wahhabi

65 - 211
لگے، بخش دے۔‘‘ 5 نیک بندے اپنی دعاؤں میں اپنے والدین کے ساتھ اپنی اولاد کو بھی نہیں بھولتے۔فرمایا: ﴿رَبِّ اَوْزِعْنِٓیْ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِِنِّیْ تُبْتُ اِِلَیْکَ وَاِِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴾[الأحقاف:۱۵] ’’میرے پروردگار! مجھے توفیق عطا فرما کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکر بجا لاؤں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کی ہیں اور ایسے نیک کام کروں جنھوں تو پسند کرتا ہے اور میری اولاد کو نیک بنا دے، میں تیری جناب میں توبہ کرتا ہوں اور بیشک میں تیرے فرماں برداروں میں سے ہوں۔‘‘ والدین صبح وشام ایک مرتبہ یہ دعا ضرور کریں، تاکہ انھیں اپنے اہل و عیال سے متعلق عافیت ملے۔ 6 حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا ہمیشہ صبح وشام کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے: ((اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِيْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فيْ دِیْنِيْ وَدُنْیَايَ وَأَہْلِيْ وَمَالِيْ، اَللّٰہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِيْ وَآمِنْ رَوْعَاتِيْ، اَللّٰہُمَّ احْفَظْنِيْ مِنْ بَیْنِ یَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِيْ وَعَنْ یَّمِیْنِيْ وَعَنْ شِمَالِيْ، وَمِنْ فَوْقِيْ، وَأَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِيْ))[1]
Flag Counter