Maktaba Wahhabi

64 - 211
آباد کیا، جہاں پانی تھا نہ کھیتی، دنیوی وسائل تھے نہ سامانِ تعیّش تھا، لیکن وہ مقام حرمت والے گھر کی جگہ تھی اور وہاں اولاد کے بسانے میں ان کا مقصود یہ تھا کہ وہ اللہ کے مقدس گھر میں نماز قائم کریں۔ 3 سیدنا ابراہیم علیہ السلام دعا فرماتے ہیں: ﴿رَبَّنَآ اِنِّیْٓ اَسْکَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ بِوَادٍ غَیْرِ ذِیْ زَرْعٍ عِنْدَ بَیْتِکَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ فَاجْعَلْ اَفْئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَھْوِیْٓ اِلَیْھِمْ وَ ارْزُقْھُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّھُمْ یَشْکُرُوْنَ﴾[إبراھیم:۳۷] ’’اے ہمارے رب! میں نے اپنی بعض اولاد کو تیرے باعزّت گھر کے پاس ایک ایسی وادی میں بسایا ہے، جہاں کھیتی نہیں ہوتی، اے ہمارے پروردگار! غرض صرف یہی ہے کہ وہ نماز قائم کریں، اس لیے تو لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف پھیر دے اور انھیں(انواع واقسام کے)پھلوں سے روزی عطا کر، تاکہ وہ ہمیشہ تیرے شکر گزار رہیں۔‘‘ 4 یہ دعا بھی فرمائی: ﴿رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآئِ۔رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ﴾[إبراھیم:۴۰، ۴۱] ’’اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا دے۔پروردگار! میری دعا قبول فرما۔مالک ہمارے! مجھ کو اور میرے ماں باپ اور سب ایمان والوں کو جس دن(عملوں کا)حساب ہونے
Flag Counter